صوفی مسعود احمد صدیقی کا جامعہ صدیقیہ سراج العلوم مستی گیٹ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب

Lahore

Lahore

لاہور : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے جامعہ صدیقیہ سراج العلوم مستی گیٹ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ۖ کی ذات اقدس اور آپ ۖ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ، آپ ۖ بحثیت رحمت اللعلٰمین اپنے اخلاق و کردار ، سیرت طیبہ اور احترام انسانیت کا عملی طور پر درس دیا جس کو آج پوری انسانیت اپنا کر ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے میں مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نفسانفسی کے دور میں ہم آپ نبی کریم ۖ کی تعلیمات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی زندگیوں میں انقلاب پربا کرسکتے ہیں، بے گناہ ، معصوم اور نہتے انسانوں کو قتل کرکے خود کو مسلمان کہنے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ایسے درندہ صفت کسی رعایت کے مستحق ہیں، ایسے عناصر کی نشاہدہی کرنا ہم سب پر فرض ہے تاکہ ہم اپنے وطن عزیز پاکستان کو امن کا حقیقی گہوارہ بنانے میں اپنا کردار اد اکرسکیں، اس موقع پر پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر حاجی افتخار احمد نقشبندی ، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی، پیر الیاس قادری نقشبندی، پیر محمد راشد نقشبندی و دیگر علماء و مشائخ سمیت مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔