گنے کی کرشنگ کا آغاز، چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کی کمی

Sugar

Sugar

کراچی (جیوڈیسک) گنے کی امدادی قیمت طے نہ ہونے کے باوجود سندھ میں چار شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی جس کے باعث کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سپلائی میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور اس کی فی کلو قیمت ایک روپے کم ہو کر 54 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

دوسری جانب ہول سیل سطح پر چینی سستی ہونے کے باوجود اس کا فائدہ عام صارف تک نہیں پہنجایا گیا۔ ریٹیل سطح پر چینی ابھی تک پرانے ریٹ 58 روپے کلو میں ہی فروخت ہو رہی ہے۔