گنے کے کاشتکاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے پی ٹی آئی کی ریلی

 PTI Rally

PTI Rally

نوابشاہ (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے گنے کے کاشتکارں سے اظہار یکجہتی اور سندھ میں کرپشن کے خلاف سہیون سے نوابشاہ تک ریلی نکالی۔

ریلی کی قیادت سردار یار محمد رند اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی نے کی، جس میں کاشتکاروں نے بھی شرکت کی ۔

شرکا سے خطاب میں ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چور ، ڈاکوؤں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف رینجرز آپریشن کرے ، کرپٹ لوگوں کی گرفتاری پر واویلا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں گنے کی قیمت دیگر صوبوں کے برابر نہیں ،صوبے کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں،لیکن صوبائی حکومت کو احساس تک نہیں ۔