خودکشی یا قتل۔ نواحی موضع پلاہوڑی سے دوسرے گاوں کے نوجوان کی گھر سے نعش برآمد

Shoaib

Shoaib

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) خودکشی یا قتل۔ نواحی موضع پلاہوڑی سے دوسرے گاوں کے نوجوان کی گھر سے نعش بر آمد۔منگلیہ کے نوجوان شعیب عاشق عرف شیبی کا پلاہوڑی میں قتل۔۔۔چھاتی میں فائر لگا ہوا ہے۔ شیبی نے پلاہوڑی میں دوسری شادی کی تھی جو کہ پسند کی تھی۔خاندانی مسائل کی بناء دونوں میاں بیوی میں تقریبا ایک سال پہلے علیحدگی (طلاق) ہو چکی تھی۔

شیبی نے پہلی شادی اپنے ماموں چوہدری بہادر کی بیٹی سے کی ہے، مقتول کی پہلی بیوی سے ایک بیٹی ہے شیبی نے میرے ساتھ طلاق رجعی کے رجوع کر لیا تھا جس کا اسکے گھر والوں کو علم نہیں۔مقتول کی پہلی بیوی نائلہ یعقوب کا بیان۔ پولیس تھانہ گلیانہ اور ڈی ایس پی کھاریاں نے موقع واردات پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر کے نعش اپنے قبضہ میں لے لی ہے۔