سکھر: غیراخلاقی وڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) پولیس نے اپنی صفوں سے کالی بھیڑیں ڈھونڈ نکالیں۔ لوگوں کی برہنہ فلمیں بنانے والا گروہ پکڑا گیا۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق پٹنی تھانے کے چار اہلکار لطف علی، مرید سیال، عبد الکریم کاندرو، اور امام ڈنو اڑھائی سال سے لوگوں کی برہنہ فلمیں بنا کر انہیں بلیک میل کر رہے تھے۔

پولیس نے ملزمان سے 12 سے زائد فلمیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ اہلکاروں کو سول جج روہڑی کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔