سکھر: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر تشدد، لڑکی جاں بحق

Sukkur

Sukkur

سکھر (جیوڈیسک) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر لڑکی کے رشتے داروں نے تشدد کیا۔تشدد سے لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکا شوہر شدید زخمی ہو گیا ہے۔

لڑکا اور لڑکی نے 2013 میں شادی کی تھی۔ جاں بحق ہونے والی لڑکی والدین سے راضی نامہ کے بعد میکے واپس آگئی تھی۔

رشتہ داروں نے لڑکی کو مارنے کے بعد لڑکے کو اغوا کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کا نشانہ بننے والے لڑکے کو مردہ سمجھ کر کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا جہاں سے مقامی لوگوں نے اسے اسپتال پہنچایا۔