سلطان جوہر جونیئرہاکی کپ، پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

 Junior Hockey Cup

Junior Hockey Cup

سلطان جوہر جونئیر ہاکی کپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ قو می ٹیم کو ملائشیا نے 2-4 سے شکست دے دی۔ ملائشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کر نا پڑا۔ قومی ٹیم کو ملائشیا نے 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے دلبر نے 26 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا جسے جلد ہی ملائشیا کے زلہری ہاشم نے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں میزبان ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

شہرل سباح نے دو فطری ساری نے ایک گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ قومی ٹیم کو اس سے پہلے بھارت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اپنا آخری میچ ارجنٹائن کے خلاف 28 ستمبر کو کھیلے گا۔