سلطان راہی کی وفات سے ہماری جوڑی ٹوٹ گئی، مصطفی قریشی

Mustafa Qureshi

Mustafa Qureshi

لاہور (جیوڈیسک) فلموں کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ پنجابی بڑی میٹھی زبان ہے۔

مصطفی قریشی نے کہا کہ میری مادری زبان سندھی ہے لیکن فلموں میں کام کرنے کے لیے مجھے پنجابی زبان سیکھنی پڑی ایک انٹر ویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پنجابی فلموں میں پنجابی زبان کاجاندار استعمال کیا جاتا ہے۔

سلطان راہی مرحوم پنجابی زبان کو اونچا بولتے تھے اور یہ پنجاب کی ثقافت کا حصہ ہے۔

مصطفی قریشی نے کہا کہ سلطان راہی کے دنیا سے جانے کے بعد ہماری جوڑی ٹوٹ گئی ،مرحوم حقیقی زندگی میں واقعی ایک کھرا اور بہترین انسان تھا اور اس کی کمی کوئی پوری نہیں کر سکتا۔