سولوفلائٹ نہیں‘ سڑکوں پر اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا اولین ترجیح ہے۔ چوہدری محمد سرور

Chaudhry Muhammad Sarwar

Chaudhry Muhammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح سولر فلائٹ نہیں بلکہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر سڑکوں پر احتجاج کرنے کے خواہاں ہیں وہ گزشتہ روز رانا قیصر کی جانب، منعقدہ سحری تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

اس موقع پر ارسلان عرفان کھوکھر، رانا وحید احمد، کنور عمران سعید، تنزیلہ عمران و دیگر نے شرکت کی۔ سابق صدر پنجاب اعجاز چوہدری نے کہا کہ حکمران ن لیگ عوام کے جان و مال کی تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ ولید اقبال نے کہا کہ قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

فرخ جاوید مون نے کہا کہ مسلم لیگ ن والوں نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے غریب ھوکے مررہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان لندن میں شاپنگ کر ہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا کہ نواز شریف بادشاہاور خادم اعلیٰ شہزادے ہیں، بادشاہ سلامت لندن میں شوپنگ کر رہے ہیں۔