موسم گرما میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ممکنہ آتشزدگی کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات

Margalla Hills

Margalla Hills

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) موسم گرما میں مارگلہ کی پہاڑیوں پرممکنہ آتشزدگی کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات،تین سو مزید اہلکار تعینات، فائر پکٹس کی تعداد تیس کر دی گئی،ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے مزید فائر فائٹرزپہنچا دیئے گئے،پچا سفائر میں ، فائر سپروائزر و دیگر عملہ چوبیس گھنٹے چوکس رہے گا،ضرورت پڑنے پر پاکستان آرمی کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز بھی استعمال میںلائے جاسکیں گے،سراغ رساں کتوں سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدائت پر سی ڈی اے انوائرمنٹونگ نے رواں موسم گرما میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کے واقعات کے سدباب کے لئے مزید تین سو اہلکار تعینات کر دیئے ہیںمارگل ہلز میں موجود فائر پکٹس کی تعداد پندرہ سے بڑھا کر تیس کردی گئی ہے،تاکہ نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے،علاوہ ازیں سی دی اے کے شعبی ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کی آگ بجھانے والی گاڑیاں پیر سوہاوہ پہنچا دی گئیں ہیں۔

جن کے ہمراہ پچا سافراد پر مشتمل فائر مین ، فائر سپروائزر اور دیگر عملہ چوبیس گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود ہوگا،جہاں تک ان گاڑیوں کی رسائی ممکن ہو گی وہاں تک ان گاڑیوں کو استعمال میں لایا جائے گا،چئیرمین سی ڈی اے کی ہدائت پرمارگلہ ہلز پر آتشزد گی کو روکنے کے لئیسی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میںمنعقدہ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد،اور ممبر انوائرنمنٹ ثنا اللہ خان کے علاوہ شعبہ ایمر جنسیاینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ انوائرنمنٹ اور دیگر متعقلہ شعنبوں کے افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدائت پررواں سال مارگلہ ہلز پر آتشزدگی پر قابو پانے کے لئیمربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے،جس میں سی ڈی اے انوائرنمنٹ ونگ کے عملہ کے علاوہ ضرورت پڑنے پرپاک آرمی کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی استعمال میںلاے جاسکیں گے،انکا کہنا تھا کہ آگ لھنے کی وجوہات پر قابو پانے کے لئے تیس فائر پکٹس کے علاوہموثر مانیٹرنگ کے لئے رینجرز کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیںتاکہ جو عناصر جان بوجھ کر آگ لگاتے ہیںانھیں بروقت کاروائی کرتے ہوئے پکڑا جاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ سی ڈی اے شعبہ ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سارغ رساں کتوں کے علاوہ تمام ممکنہ وسائل بروے کار لائے جائیں گے،انکا کہنا تھا کہ اس کے لئے مقامی آبادی میں مقیم لوگوں سے بھی مکمل تعاون حاصل کیا جائے گا،تاکہ مارگلہ کے سر سبز و شاداب درختوں اور پودوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے،اس ضمن میں انوائرنمنٹ ونگ نے فائر کنٹرول روم بھی قائم کردیا ہے،جو چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills

Margalla Hills