سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانے کی خاطر یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی

Time Change

Time Change

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی خاطر یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔

پچیس اکتوبربروز اتوار کی صبح چار بجے یورپ بھر میں موسم سرما کے اوقات میں ایک گھنٹہ کا فرق پڑجائے گا۔ اور گھڑیاں اپنے معیاری وقت سے ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی۔گھڑیوں کے اوقات کار میں فرق سے برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ فرق پانچ گھنٹے کا ہو جائے گا جب پاکستان میں دوپہر کے بارہ ہونگے نئے وقت کے مطابق برطانیہ میں اس وقت صبح کے سات ہونگے۔

مغربی یورپی اور سکینڈے نیوین ممالک میں یہ فرق چار گھنٹے کا ہوگا اور اس وقت یورپ میں صبح کے آٹھ ہونگے جبکہ مشرقی یورپی ممالک جن میں یونان،بالکان ریاستیں اور ترکی شامل ہے میں فرق تین گھنٹے کا رہ جائے گا اور اس وقت ان ممالک میں صبح کے نوہونگے۔موسم سرما میں گھڑیوں کے اوقات میں تبدیلی کا مقصدسورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کرناہے۔