سندس فائونڈیشن کے اشتراک سے 25مئی بروز سوموار فری بلڈ گروپنگ کیمپ کا انعقاد

Blood Donation

Blood Donation

ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) شمسہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام سندس فائونڈیشن کے اشتراک سے 25مئی بروز سوموار فری بلڈ گروپنگ کیمپ شمسہ فری ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلیانہ میں لگایا جائے گا۔

شمسہ ویلفیئر فائونڈیشن کے ترجمان عمر فاروق اعوان کے مطابق کیمپ صبح9بجے سے دن 4بجے تک لگایا جائے گا۔ کیمپ کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ ہوں گے۔

کیمپ میں علاقہ بھر کے مرد و خواتین اور بچوں کے بلڈ گروپ مفت چیک کر کے کارڈ دیئے جائیں گے جبکہ اس موقع پر کئی نوجوان مستحق اور ضرورت مند مریضوں کے لئے مفت خون عطیہ بھی کریں گے۔