اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی گرفتار

Aurangzeb Farooqi

Aurangzeb Farooqi

راولپنڈی (جیوڈیسک) اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء اورنگزیب فاروقی راولپنڈی سے ٹیکسلا جا رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے اُن کو گاڑی سے اُتارا اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں جماعت کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے تاہم پولیس ان مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا اورنگزیب فاروقی نے چند روز قبل مری میں ایک احتجاجی جلوس سے خطاب کیا تھا جس پر اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔