سپر ہیرو فلم ڈیڈپول باکس آفس پر چھا گئی، ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس

Deadpool

Deadpool

نیویارک (جیوڈیسک) سپر ہیرو فلم ڈیڈپول شمالی امریکا میں باکس آفس پر چھا گئی۔ ویک اینڈ پر توقع سے زیادہ بزنس کر ڈالا۔

فلمی تجزیہ کاروں نے 12 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ڈیڈپول کے بارے میں چھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے لگ بھگ بزنس کی پیش گوئی کی تھی۔

فلم ڈیڈپول نے تین دن میں ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کما کر سب کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا۔ اداکار ریان رینالڈز نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔