عاشقی ٹو کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر آن اسکرین دھوم مچانے کیلئے تیار

Aditya Roy and Shraddha Kapoor

Aditya Roy and Shraddha Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) عاشقی ٹو کی سپر ہٹ جوڑی شردھا کپور اور ادیتیہ رائے ایک بار پھر آن اسکرین دھوم مچائیں گے۔ بالی وڈ کی خوبروحسینہ شردھا کپور ادیتیہ رائے کپورکی ہاف گرل فرینڈ بنیں گی۔

شردھا موہت سوری کی نئی فلم میں ادیتیہ رائے کپورکے مقابل نظر آئیں گی۔ ہاف گرل فرینڈ بھارتی مصنف چیتن بھگت کے ناول پر بننے والی فلم ہے۔ شردھا کپور اس سے پہلے موہت سوری کی فلم عاشقی ٹو اور ایک ولن میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔