سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم ’گھوسٹ بسٹر ‘کا پہلا ٹریلر

Ghost buster

Ghost buster

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی نئی سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم’ ‘گھوسٹ بسٹر‘ ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار پال فیگ کی یہ فلم مشہور و معروف گھوسٹ بسٹر فرنچائز کا حصہ ہے جس میں ایک بار پھر یہ بہادر افراد کی ٹیم دنیا کو بچانے کیلئے بھوتوں کو پکڑتے اور ان کو قید کرتے دِکھائی دینگے۔

ایمی پاسکل اور ایوان ریٹمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں کرس ہیمسورتھ، کرسٹین ویگ، ملیسا میکارتھی، کیٹ میک کینن، نیل کیسے، لیسلے جانز اور اینڈی گارشیا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

154ملین ڈالر سے تیارہونیوالی یہ فلم کولمبیا پکچرز کے تحت15جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔