نفل شب معراج

Shab e Miraj

Shab e Miraj

تحریر : صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی
1 ۔ماہ رجب کی ستائیسویں شب کو بارہ رکعت تین سلام سے پڑھے پہلی چار رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر تین تین مرتبہ ہر رکعت میں ، بعد سلام کے ستر مرتبہ ”لا الٰہ اِلا اللہ المَلَکُ الحَقُ المُبین ”پڑھے دوسری چار رکعت میں سورة فاتحہ کے بعدسورة النصر تین مرتبہ ہر رکعت میں سلام کے بعدستر مرتبہ ”اِنَکَ قَوِیُُ مُبِینُُ وَاجِدِ یُُ دَلِیلُُ بِحقِِ اِےَاکَ نَعبُدُوَ اِ ےَا ک َ نَستَعِین ” پڑھے تیسری چار رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة اخلاص تین تین مرتبہ ہر رکعت میں ، بعد سلام کے ستر مرتبہ سورة الم نشرح پڑھے پھر بارگاہ رب العزت میں دعا مانگے انشا ء اللہ ہر حاجت پوری ہو گی۔

2۔ماہ رجب کی 27ویں شب کو بیس رکعت نماز دس سلام سے پڑھے ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة اخلاص ایک ایک مرتبہ پڑھنی ہے انشا ء اللہ جو کوئی اس نماز کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی مال و جان کی حفاظت فر مائے گا۔

3 ۔27ویں شب کو چار رکعت دو سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے سورة اخلاص ستائیس ستائیس مرتبہ پڑھنی ہے بعد سلام کے ستر مرتبہ درود پاک پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے

4۔ماہ رجب کی 27ویں تاریخ بعد نماز ظہر چار رکعت نماز ایک سلام سے پڑھے پہلی رکعت میں بعد سورة فاتحہ کے سورة القدر تین مرتبہ ، دوسری میں بعد سورة فاتحہ کے سورة اخلاص تین مرتبہ ، تیسری میں بعد سورة فاتحہ کے سورة الفلق تین مرتبہ ، چوتھی میں بعد سورة فاتحہ کے سورة الناس تین مرتبہ سلام کے بعد درود شریف ایک سو مرتبہ پڑھے یہ نماز بہت افضل ہے۔

5۔رسول رحمت ، پیغمبر انسانیت حضرت محمد ۖ فر ماتے ہیں کہ ”ماہ رجب کے روزوں کی بہت فضیلت ہے اور سب سے زیادہ ستائیس تاریخ کے روزے کی ایک روزے کا ثواب ہزار روزوں کے برابر ہے۔

Nouman Qadir

Nouman Qadir

الداعی الی الخیر :صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی
ایم اے اسلامیات ، ایم اے عربی (فاضل درسِ نظامی)03314403420
بانی و مرکزی امیر تحریک منہاج الرسول ۖپاکستان ، مرکزی خطیب جامع مسجد مدینہ شریف المعروف کمبوہاں والی ، مہر پورہ نزد پیر بازار احمد بلاک اعوان ٹائون لاہور