سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی دہائی کے بہترین کھلاڑی بن گئے

 Lionel Messi

Lionel Messi

لندن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں فٹبال کا کھیل صرف دیکھنے میں جوشیلا نہیں بلکہ اس کے اسٹار کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی دلچسپ ہوتی ہے۔ ارجنٹینا اور بارسلونا کے نمبر دس لیونل میسی دہائی کے بہترین کھلاڑی بن گئے۔

دنیا بھر سے 27 ہزار لوگوں نے ووٹ کیا۔ سپر اسٹار لیونل میسی 49 فیصد ووٹ لے کر کامیاب رہے۔ انہی کے روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈو کو 39 فیصد ووٹ ملے۔

اتنا بڑا اعزاز پانے والے لیونل میسی چھوٹے دل کے ثابت ہوئے ساتھی کھلاڑی سے متعلق ممنوعہ ادویات کے استعمال کا صحافی نے سوال کیا کیا کہ لیونل میسی روٹھ گئے اور میڈیا کا بائیکاٹ کر دیا۔