پی پی 7 کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ایک اور سیاسی دھماکہ

Sarwar Khan Press Conference

Sarwar Khan Press Conference

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پی پی 7کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا ایک اور سیاسی دھماکہ ،ٹیکسلا میں منعقدہ انتخابی مہم کے آخری جلسے سے چئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے جلسے کے بہترین انعقاد کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

22ستمبر کو شہر بھر میںریلی نکالی جائے گی جبکہ 23ستمبر کو ریلوے پارک میںاختتامی جلسہ انعقاد پذیر ہوگا ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے پر تین نکاتی مطالبہ فوج کی زیر نگرانی انتخابات کرائے جائے ،پولنگ سٹاف این اے 52اور این اے 53 سے نہیں ہونا چاہئے اورالیکشن ورکنگ ڈے میں کروانے پر اپنے تحفظات کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی غلام سرور خان نے امیدوار پی پی7عمار صدیق خان ،وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ امجد محمود کاشمیری ،منتخب ممبران بلدیہ ٹیکسلا ،منتخب ممبران کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے ہمراہ پبلک سیکٹریٹ پی ٹی آئی وحدت کالونی ٹیکسلامیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ مذکورہ ضمنی انتخابات فوج کی زیرنگرانی میں کرائے جائیں اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا شرح تناسب کم ہوتا ہے۔

جبکہ پولنگ ڈے کے موقع پر ورکنگ ڈے ہے جس سے ٹرن آئوٹ مزید کم ہوسکتا ہے اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات قبل ازیں تحریری طور پر بتائے ہیں جس پر دیگر سٹیک ہولڈر بھی متفق ہیں علاوہ ازیں ہمارا مطالبہ ہے کہ پی پی 7کے ضمنی الیکشن میں پولنگ سٹاف این اے 52اوراین اے 53 کے حلقوں سے نہیں ہونا چائیے اس ضمن میں ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے ہمیں تاحال کوئی یقین دھانی نہیں کروائی گئی۔

پی ٹی آ ئی کی جاری انتخابی مہم کے حوالے سے غلام سرور خان کا کہنا تھا 22تاریخ کو شہر بھرمیںعظیم الشان ریلی منعقد کی جائے گی جبکہ 23ستمبر کو آخری عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کے علاوہ جہانگیر ترین ،پی ٹی آئی دیگر قائدین کے علاوہ جماعت اسلامی اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین بھی خطاب کریں گے ریلی اور جلسہ کے انتظامات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

کمیٹی کی قیادت ایم پی اے پی ٹی آئی پی پی آٹھ ملک تیمور مسعود اکبر اور وائس پریذیڈنٹ کنٹو نمنٹ بورڈ واہ کینٹ امجد کاشمیری کریں گے اس موقع پر وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکسلا سردار رضا شاہ آف مارگلہ، ملک محمد پرویز ،ادریس خان ڈی سی ،ملک عاشق اعوان ،حاجی ریاض اعوان ،راجہ ر بنوازگجرخانی ،سید سبطین شاہ ،ملک احتشام ،ملک فہد مسعود اکبر ،چوہدری مظہر آف گدوال ،حاجی ناصر حسین اعوان ملک گلستان اور زین العابدین بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038