فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری میں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سید نیئر رضا

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں خصوصاً لانڈھی اور کورنگی میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی خدمات کے حوالے سے صرف زبانی ایمرجنسی نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے عوامی شکایات کے ازالے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میں سیوریج سسٹم کی درستگی اور ہر گھر میں پانی کے صاف پانی کی ترسیل کے نظام کو درست کیا جائے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے فوکل پرسن کورنگی زون ایم معین اور سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی طارق مغل بھی موجود تھے۔

دورے کے موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کی جانب سے تعمیر کراچی پروگرام کے تحت برساتی نالوں اور کلوٹ کی تعمیراتی کاموں کا موں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے۔

کورنگی کے مختلف علاقوں کے دورے پر عوامی وفود سے ملاقات کرکے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے عوام سے علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عوام نے سیوریج مسائل سے چیئر مین بلدیہ کورنگی کو آگاہ کیا۔

چیئر مین سید نیئر رضا نے کہاکہ فراہمی و نکاسی آب کا محکمہ ضلعی بلدیات کے پاس نہ ہونے کے باوجود ہم اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاکر جہاں لاتعداد مسائل کو حل اور ضلع میں تعمیر و ترقی کے کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہیں وہیں سیوریج کے ناکارہ نظام کی درستگی کو یقینی بنا کر عوام کو سہولت پہنچا نے میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہاکہ برساتی نالوں میں غیر قانونی سیوریج لائنوں کے کنکشن کی وجہ سے جہاں نالے کی آفادیت ختم ہورہی ہے وہیں نکاسی آب کے نظام میں بھی تعطل پیدا ہورہا ہے۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ فراہمی و نکاسی آب کے غیر قانونی کنکشن اور سیوریج لائنوں کے کنکشن برساتی نالوں میں ڈالنے سے اجتناب کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جاسکے۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی