سپریم کورٹ نے ‘مجھے کیوں نکالا’ کا تسلی بخش جواب دے دیا: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے ردعمل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 1993ء میں مریم نواز کے پاس فلیٹس کی خریداری کے وسائل نہیں تھے، 1993ء میں نواز شریف نے منی لانڈرنگ اور لوٹے ہوئے پیسے سے مریم نواز کیلئے فلیٹس خریدے۔

عمران خان بولے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آپ سب کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتے، مریم نواز مے فیئر فلیٹس کی مالک ثابت ہو چکی ہیں۔

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے مطابق نواز شریف نے پارلیمنٹ، عدالت اور عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی۔