سپریم کورٹ کے 5 بنچ آج سے مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے رواں ہفتے کے لیے ججز روسٹرم اور کاز لسٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق آ ج پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے دوران 5 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد رجسڑی میں ایک جب کہ لاہوراورکراچی رجسڑیوں میں 2، 2 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

اسلام آباد رجسڑی میں ہونے والے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس عظمت سعید پرمشتمل 2 رکنی بنچ کرے گا۔

دوسری جانب لاہور رجسٹری میں بنچزجسٹس امیر ہانی اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوں گے جب کہ کراچی رجسڑی میں بنچز جسٹس گلزار احمد اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوں گے۔