سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات بارے درخواست واپس کر دی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ بظاہر درخواست بے معنی ہے۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے متعلق درخواست بظاہر بے معنی ہے۔

ایڈووکیٹ طارق اسد ایڈووکیٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دینے کیلئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔