سپریم کورٹ کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں کریں گے، سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

راولپنڈی (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں کریں گے، بات کرنے سے نیا پینڈورا باکس کھل جاتا ہے۔ نیک نیتی سے ریلوے کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی، کس قدر کامیاب ہوئے فیصلہ عوام کریں گے۔

راولپنڈی میں خیبر میل کی کوچز بڑھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر کوئی بات نہیں کریں گے، بات کرنے سے نیا پینڈورا باکس کھل جاتا ہے۔ پاکستان ریلوے بہتری کے سفر پر گامزن ہے۔

ریلوے کو پٹری پرلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک دوسرے کی حکومتیں گرانے کا عمل جاری رہا تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔

ریلوے ملازمین کی تنخواہ اور پینشن کے فیصلوں کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔ ریلوے کے مسائل بتدریج حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔