سپریم کورٹ میں آئی جی سندھ توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

Ghulam Haider Jamali

Ghulam Haider Jamali

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سماعت کرے گا۔ سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ کی معافی مسترد کر دی تھی اور آئی جی سندھ سمیت دوسرے افسروں پر فرد جرم عائد کر نے کا حکم دیا تھا۔

آئی جی سندھ نے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ آئی جی سندھ کے خلاف عدالتی احاطے میں صحافیوں پر تشدد کرنے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوئی تھی۔