مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 1/12/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سپریم کورٹ کے آرڈر کے باوجود اوورسیز پاکستانوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا مجرمانہ فعل ہے جس میں ن لیگ اور پی پی پی دونوں کامک مکا اور بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف سے محبت اورا عتماد ہے جس کے خوف کی وجہ سے لاکھوں پاکستانیوں کواُن کے بنیادی جمہوری حق سے محروم رکھا جا رہا ہے جو انتہائی افسوس ناک اور شرم ناک عمل ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان واحد سیاست دان ہے جس پر بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کا سو فیصدا عتماد اور بھروسہ ہے کہ انشااللہ پاکستان تحریک انصاف ہی اقتدار میں آکر عمران خان کی قیادت میں ملکی مسائل ٹھیک کرے گی اور ملک کو کرپٹ مافیا سے محفوظ کر کے نیا پاکستان بناے گی جس کا خواب ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے دیکھا تھا اور جس کو بنانے میں قائدعظم نے جدوجہد کی ، ملک دشمنوں کے خلاف خاموشی ملک دشمنی کے مترادف ہے، ملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفاد کو سامنے رکھا جا رہا ہے ، آج کا الیکشن کمیشن بھی ن لیگ کی بی ٹیم بن گیا ہے جیسے پنجاب پولیس بنی ہوئی ہے ملکی اداروں کو اپنے تبا و برباد کیا جا رہا ہے ، پاکستان تحریک انصاف حال ہی میں الیکن کمیشن کے اس فیصلے کی پھرپور مخالفت کرتی ہے جس میں کہا گیا کہ آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں بھی اُوور سیز پاکستانی آپنا جمہوری حق ادا نہیں کر سکتے،مگر پاکستان تحریک انصاف ہر فورم پر آواز اُٹھائے گی اور تب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک بیرونِ ممالک پاکستانیوں کو اُن کا جمہوری حق نہیں مل جاتا ، موجودہ حکمران اُوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہمیشہ سے زیادتی کرتی آئی ہے ، ملک سنواروں کے نام پر کڑوروں روپے لوٹ کر اپنی جائیدادیں بنائی ہیں کیونکہ ذاتی مفاد کو اہمیت دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)اسلام اور پاکستان سے محبت کی سزا پانے والا شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امیر جماعت اسلامی قصورکی زیر صدارت اجلاس ، صدر کے سودکے متعلق بیان پر شدید رد عمل، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی مصطفی آبادذمہ داران و کارکنان کا اجلاس دارِ ارقم سکول مصطفی آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں بنگلا دیش میں اسلام اور پاکستان سے محبت کی سزا پانے والوں علی احسن ودیگر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا،امیر جماعت اسلامی مصطفی آباد مہر خادم حسین نے صدر کے سود کے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان کے خلاف قرار داد منظور کی گئی، اور مطالبہ کیا گیا کہ صدر فی الفور اپنا بیان واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں، سیکرٹری نشرو اشاعت خرم امین نے کہا کہ عوام ملک میں عدل و انصاف اور اسلامی نظام کو نافظ کرنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو ملک میں اسلامی قانون کے نفاظ کیلئے عرصہ داراز سے جدوجہد کر رہی ہے،