سپریم کورٹ نے عمران خان کو طلب کر لیا

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کو طلب کر لیا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کیس کو چلانے کا یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے، نہ یہ بات مناسب ہے کہ عمران خان ہمیں آ کر بتائیں کہ ہم نے کیس کو کس طرح چلانا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ انور منصور بیرون ملک روانگی سے قبل جواب داخل کر کے نہیں گؕئے کیا اب ان کی درخواست پر کیس کی سماعت کو ملتوی کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو چاہیئے تھا کہ انور منصور کی بیرون ملک روانگی اور ان کی عدم موجودگی کی صورت میں کوئی نیا وکیل کرنا چاہیئے تھا تاکہ کیس کی سماعت کو باقاعدگی سے جاری رکھا جا سکتا۔