سپریم کورٹ جیسے چاہے تحقیقات کرے

Supreme Court

Supreme Court

تحریر : محمد اشفاق راجا
وزیراعظم نے کہا ہے کہ خود اور پورے خاندان کو عدالت کے سپرد کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ جیسے چاہے تحقیقات کرے، تعاون کریں گے، چیف جسٹس کو تحقیقاتی کمیشن کے لئے خط لکھ دیا اور وہ چاہیں تو ٹی او آرز میں ترمیم کر سکتے ہیں۔ کمشن پر چیف جسٹس نے طریقہ کار وضع کرنا ہے۔ ہم احتساب سے نہیں ڈرتے مشرف دور میں بھی ہو چکا ہے، سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہماری حکومت کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ عوام کی تائید اور حمایت حاصل ہے، ترقی اور خوشحالی کے عمل کو نہیں روکیں گے اور کراچی کے اندر امن بحال ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا ”میاں جی جان دیو ساڈی واری آن دیو” کہنے والوں کو معلوم ہی نہیں اس طرح باری نہیں آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے چاہتے ہیں نواز شریف نظر نہ آئیں۔ عمران کو سیاست کا طریقہ آتا ہے نہ منشور صرف بدکلامی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ سسٹم بہتر چل رہا ہے، روڑے اٹکانے والے ناکام ہوں گے۔ ہنگامہ آرائی کرنے والے میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف ہیں۔

مشرف نے 9 سال ہمارا احتساب کیا کچھ نہیں ملا، سوائے ایک جماعت کے سب جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ عمران پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں۔ ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے والے حالات پیدا نہ کئے جائیں۔ قبل ازیں گورنر ہاوس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا عوام کی خد مت کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے،2018ئوتک ترقی ‘خوشحالی اور روشنی کے سفر کو مکمل کریں گے ،منفی سیاست کا دور ختم ہوچکاہے اور عوام انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو ہر موقع پر یکسر مسترد کرچکے ہیں’آخری جیت عوام کی ترقی اور خوشحالی کی ہوگی۔اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ’وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف’وفاقی و صوبائی وزرائو اور ارکان اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکا م بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔ تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولتوں کو ملک بھر کے عوام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل انکے حلقوں میں حل کریں گے اورجہا ں ترقی کے لئے میگا پراجیکٹس ضروری ہیں وہاں بنیادی سہولیا ت کی فراہمی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابا ت کا آخری مرحلہ مئی میں ہر صورت مکمل کیا جائے اور عوام کو حقیقی معنوں میں مقامی سطح پر اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے پروگرام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور آئندہ دو برس میں عوام ترقی کے ثمرات سے بھر پور مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی پروگراموں پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا کیونکہ عوام کی خد مت کا راستہ ہی ترقی کا راستہ ہے۔

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیر اعظم نے کہا کہ اب منفی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے اور عوام انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو ہر موقع پر یکسر مسترد کرچکے ہیں اورجیت اس روشن پاکستان کی ہوگی جس کیلئے ہم نے تن’ من اور دھن ایک کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ منشور اور وعدوں کے مطابق لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دو برس میں ختم کردیں گے جبکہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی مخالفت کرنے والے پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو صوبہ میں دیہی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کے پروگرام کو تیزی سے مکمل کرنے اور بہترین معیار پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی’گیس اورانفرا سٹرکچر کے جن منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے انہیں 2018ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں اعلیٰ حکام کو ہدایت کی عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچائی جائیں اور پینے کا صاف پانی عوام کو پہنچایا جائے اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کئے جائیں اور عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لئے پروگرام بنایا جائے جس کی نگرانی میں خود کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں افرتفر ی اور انتشار کی سیاست کر نیوالوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں عوام ایسے لوگوں کو پہلے بھی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی عوام انکو مسترد ہی کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کا دور حکومت ختم ہو چکا ہے اور عوام جانتے ہیںکہ کون انکی خدمت کر رہا ہے اور کون ملک میں ترقی کا عمل روکنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی ہے، چودھری نثار نے وزیراعظم کو اپنے غیرملکی دورے کے حوالے سے آگاہ کیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیاف جسٹس ٹی او آرز تبدیل کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اب منفی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے اور عوام انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو ہر موقع پر یکسر مسترد کرچکے ہیں اورجیت اس روشن پاکستان کی ہوگی جس کیلئے ہم نے تن’ من اور دھن ایک کررکھاہے۔ انہوں نے کہا کہ منشور اور وعدوں کے مطابق لوڈشیڈنگ کے اندھیرے دو برس میں ختم کردیں گے جبکہ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی مخالفت کرنے والے پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو صوبہ میں دیہی سڑکوں کی تعمیرو بحالی کے پروگرام کو تیزی سے مکمل کرنے اور بہترین معیار پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی’گیس اورانفرا سٹرکچر کے جن منصوبوں کا آغاز ہو چکا ہے انہیں 2018ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔

Muhammad Ashfaq Raja

Muhammad Ashfaq Raja

تحریر : محمد اشفاق راجا