سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کا بل مسترد

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین محمود بشیر ورک نےبل پر بحث کےدوران کہا کہ ججز اصل کام نہیں کر رہے۔

انہی کیسز کی سماعت کرتے اور از خود نوٹس لیتے ہیں جن کی اخباروں میں بڑی سرخی لگے اور ٹی وی پر بحث ہو سکے ۔ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد زیادہ ہے کم ہونی چاہیے۔

کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ کچھ بل مسترد کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں ملیں ۔ کسی کی ذاتی خواہش پر بل پاس نہیں ہو سکتا وہی کریںگے جو ملکی مفاد میں ہوگا۔

کمیٹی نے نیب قوانین میں ترمیم کے تین بل یکجا کر دیئے۔ خواتین کو ہراساں کرنے پر سزا کا بل انسانی حقوق کمیٹی کو بھجوا دیا۔