سپریم کورٹ کراچی میں تفتیشی ونگ کو فنڈز کے اجراء کے معاملے پر سماعت

Supreme Court Karachi

Supreme Court Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تفتیشی ونگ کو فنڈز جاری کرنے کے معاملہ کی سماعت ہوئی۔

آئی جی سندھ نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کردی۔سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 23 جولائی کو تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ محکمہ سندھ پولیس میں شعبہ تفتیش کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں جسٹس امیرہانی مسلم اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی پیش ہوئے اور شعبہ تفتیش سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔ رپورٹ سپریم کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکریٹری فنانس کو متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ طلب کرلیا۔