سپریم کورٹ؛ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ نااہل

Iftikhar Ahmad Cheema

Iftikhar Ahmad Cheema

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے این اے 101 گوجرانوالہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد چیمہ پر کاغذات نامزدگی میں اثاثہ جات کی تفصیلات چھپانے کا الزام تھا۔ مقابل امیدوار مسلم لیگ جونیجو کے احمد چٹھہ نے جسٹس ریٹائرڈ افتخار احمد کے خلاف نااہلی کی درخواست دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ افتخار چیمہ نے کاغذات نامزدگی میں بنک ا کاونٹس سے متعلق حقائق کو چھپایا، دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک انکم ٹیکس ریکارڈ بھی جمع نہیں کروایا۔