سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈپوٹیشن پر تعینات افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈپوٹیشن پر تعینات افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوگیا ۔بلدیہ وسطی تاحال عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرسکی کے ڈی اے نے 105 افسران و ملازمین کو واپس اپنے اپنے محکمے میں بھجنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس نے کے ڈی اے میں تعینات 105 ڈپوٹیشن افسران و ملازمین کو اُن کے اپنے محکموں میں واپس بھیج دیا۔

جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی تاحال 2013ء سے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کرنے میں ناکام رہی ہے اور سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے مسلسل احکامات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر کراچی کی 6 ڈی ایم سیز عملدرآمد کرنے سے گریز کررہی ہیں اور عدالتی احکامات کے باوجود تجاوزات ،اشتہاری بورڈ اور او پی ایس افسران کے ساتھ کیڈر نان کیڈر افسران کے خلاف بھی مکمل کاروائی تاحال عمل میں نہیں لاسکی۔