سپریم کورٹ کے احکامات بلدیاتی اداروں نے نظر انداز کردیئے

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے احکامات بلدیاتی اداروں نے نظر انداز کر دیئے آج 29 جولائی 2016ء کو جمع کرائی جانے والی رپورٹ پر سپریم کورٹ سخت فیصلے دے سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی سے تمام بل بورڈ ہٹا نے کی ہدایت کی اور تین مواقع بھی دیئے لیکن بلدیاتی ادارے تاحال عدالتی حکم کو نظر انداز کررہے ہیں بلدیہ وسطی تیموریہ لائبریری کے اندر 3دیو وہیکل بورڈ ،نارتھ ناظم آباد ،بورڈ آفس اور بلدیہ وسطی کے حدود میں دیگر مقامات کے علاوہ بلدیہ شرقی کے حدود میں جمشید ٹائون نرسری فلائی اوور اور دیگر مقامات پر اشتہاری سائن بورڈ تاحال لگے ہوئے ہیں۔

کچھ شاہراہوں سے بورڈ سے صرف پینا فلیکس (اشتہاری مواد ) اُتار لئے گئے ہیں لیکن شہر کی ضلعی بلدیاتی ادارے عدالتی احکامات پر من وعن عمل کرنے سے گریز کررہی ہیں کیونکہ اشتہاری بورڈ کے مالکان سے بھاری رشوت کے حصول کے بعد یہ اشتہاری بورڈ لگائے گئے ہیں۔۔