سپریم کورٹ کے احکامات: سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Sindh Government

Sindh Government

کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کے احکامات پر سندھ حکومت میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے۔ سندھ پولیس کے ایک ایس پی اور7ڈی ایس پیز کی تنزلی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پی آئی اے سے آکر ڈپٹی سیکرٹری بننے والے شاہد لغاری کو واپس بھیج دیا گیا، سوئی سدرن سے آنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عطااللہ بھی اصل محکمے میں واپس بھیج دیے گئے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کے ایس پی فیصل نور کو ڈی ایس پی بنا دیا گیا، ڈی ایس پی ارشاد سیہڑ، منیر احمد کھوڑو نورالحق رند، قمر شیخ ،اصغرعلی شاہ، اعظم بلوچ اورسعید طارق بھی دوبارہ انسپکٹر بنا دیئے گئے۔