سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو عطائیوں کے کلینک سیل کرنے سے روک دیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) پنجاب حکومت کی عطا ئیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ تاہم سپریم کورٹ نے اسے عطائیوں کے کلینک سیل کرنے سے روک دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پنجاب حکومت عطائیوں کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق کرے۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈینٹل ٹیکنیشنز اپنے نام کے ساتھ ڈاکٹر لکھنے کے مجاز ہیں نہ میڈیکل کلینک کهولنے کے۔

ڈینٹل ایسوسی ایشن کے وکیل نے کہا کہ اگر کوئی غلط کام کرتا ہے توجرمانہ کیا جائے، حکومت کو کلینک بند کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ فٹ پاتھ پر بیٹهے عطائی ہیپاٹائیٹس، کینسر اور ایڈز جیسے موذی امراض بانٹ رہے ہیں، عدالت لوگوں کو مارنے کا لائسنس دے سکتی، نہ ہی ہم آنکهیں بند کرینگے، عدالت نے حکومت کو کلینک سیل کرنے سے روکتے ہوئے مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔