شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ، شوہر بھی سکتے میں آ گئے

Suyta Tiwari

Suyta Tiwari

ممبئی (جیوڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر ان کے شوہر بھی سکتے میں آ گئے۔

بھارتی ڈرامہ ’’کسوٹی زندگی کی‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شویتا تیواری کے مرنے کی افواہ نے مداحوں میں سنسنی پھیلادی اور افواہ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے نتیجے میں ان کے شوہر بھی سکتے میں آگئے اور میڈیا نمائندوں کی جانب سے رابطے پران کے شوہر راجہ چودھری بھی پریشان رہے تاہم اہلیہ سے فون پر رابطہ کرنے کے بعد خبرکو افواہ قرار دیدیا۔

راجہ چودھری کا کہنا تھا شویتا کے مرنے کی افواہ سے چند منٹ قبل میری فون پر بات ہوئی تھی لیکن اچانک ان کی موت کی خبر سے گھبراگیا اور سب کچھ سمجھ سے باہر تھا تاہم ڈرتے ہوئے اہلیہ کو فون کیا جب اس سے بات کی تو جان میں جان آئی۔