سوزوکی نے پاکستان میں نئی گاڑی متعارف کروا دی

Suzuki Car

Suzuki Car

لاہور (جیوڈیسک) پاک سوزوکی موٹر کمپنی لیمٹڈ نے گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی گاڑی متعارف کروا دی ہے جسے ’سیاز‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سوزوکی سیاز ایک کشادہ گاڑی ہے جس کی قیمت تقریباً 18 لاکھ روپے ہے، جبکہ یہ مکمل طور پر امپورٹ کی جا رہی ہیں۔ سوزوکی سیاز 1400 سی سی ہے۔

صارفین اپنی پسند سے اس میں آٹو میٹک یا مینول گاڑی بھی خرید سکتے ہیں۔ سوزوکی سیاز میں بغیر چابی کے گاڑی کھلنے کا سسٹم، سینٹرل لاک اور پاور ونڈوز کی خصوصیات موجود ہیں۔

نجی میڈیا کے مطابق الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹریبیوشن، دو ایئر بیگز اور اینٹی لاک بریکنگ سسٹم بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سوزوکی سیاز کے فیچرز اسی قیمت میں ملنے والی دیگر گاڑیوں میں دستیاب نہیں ہیں۔