سوزوکی سوئفٹ 2018 کا نیا ماڈل متعارف

Suzuki Swift

Suzuki Swift

لاہور (جیوڈیسک) سوزوکی سوئفٹ 2018 اگلے ماہ میں باقاعدہ طور پر متعارف کرائی جا رہی ہے جس کی بکنگ شروع بھی ہوچکی ہے۔ سوزوکی سوئفٹ کا تھرڈ جنریشن ماڈل 1.2 لیٹر پٹرول 84 ہارس پاور انجن کے ساتھ ہو گا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہلکی ہوگی، جبکہ اس میں ایندھن کی اوسط پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہونے کا امکان بھی ہے۔

سوزوکی کی جانب سے یہ گاڑی آئندہ ماہ انڈین ایکسپو میں متعارف کرائی جائے گی اور اس کی قیمت کا باضابطہ اعلان ہو گا۔

تاہم امکان ہے کہ اس کی قیمت 5 سے 8 لاکھ بھارتی روپے (ساڑھے 8 لاکھ سے 14 لاکھ پاکستانی روپے تک) ہو سکتی ہے۔

بھارت کے بعد یہ ماڈل ممکنہ طور پر پاکستان بھی رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا، تاہم یہاں اس کی قیمت کیا ہوگی، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔