صوابی: 70 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے

Polio Drops

Polio Drops

صوابی (جیوڈیسک) ضلع صوابی میں جاری 3 روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوسرے روز 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ضلع صوابی میں 3 روزہ انسداد پو لیو مہم کا آج آخری دن ہے۔ مہم کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے دوسرے روز 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے 4ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔