صوابی : دہشتگردی کی کوشش ناکام، کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

Arrest

Arrest

صوابی (جیوڈیسک) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صوابی شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ کلو وزنی بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوابی کے گاﺅں سلیم خان میں کارروائی کی ۔ پولیس کو دیکھتے ہی دونوں مبینہ دہشت گردوں نے موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش اور پولیس پر فائرنگ کی لیکن پولیس نے تعاقب کر کے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ان کے قبضے سے گھی کے ڈبے میں تیار پانچ کلو وزنی بم ، چار مائنز ، دس فٹ سیفٹی فیوز ، دو ڈیٹونیٹر ، دو پستول اور ایک عدد موٹرسائیکل اپنے قبضے میں لے لی۔