سوات: 2 فریقوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات کے شہر مینگورہ کے نواحی علاقے بلوگرام میں دو فریقوں میں تصادم سے تین بھائی اورایک بہن جاں بحق، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بچوں کی لڑائی کے بعد پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی فریق کے 3 بھائی معاذ، فیاض،شوکت اوران کی بہن شکیلہ شامل ہیں ،جبکہ مخالف فریق کےایک شخص مشتاق کو زخمی حالت میں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔