سوات: خیبر پختونخواہ کے 281 جوانوں کی تربیت مکمل

Swat Police Training Center

Swat Police Training Center

سوات (جیوڈیسک) پولیس ٹریننگ سینٹرسوات میں خیبرپختونخواہ کے 280 سے زائد جوانوں نے جدید اسلحہ کے استعمال اور دشمنوں سے لڑنے کی تربیت مکمل کرلی ہے۔

مردان ،پشاور،مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان کے 281پولیس جوان 6ماہ تک پولیس ٹریننگ سینٹر سوات میں جدید اسلحہ کے استعمال ، باکسنگ،تیراکی،مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرتے رہے۔ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ پیش کی تو حاضرین نے خوب داددی۔ تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کا کہنا تھا کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کیلئے پر عزم ہیں۔

یہاں پر ہم نے جدید تربیت حاصل کی ہے، انشا ء اللہ پاکستان کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں ۔تربیت کے دوران ہم نے تیراکی کی گر بھی سیکھے ہیں تاکہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی خدمت کر سکیں۔ یہاں پر انے سے پہلے پولیس کے بارے میں کوئی معلوم نہیں تھا، تربیت لینے کے بعد ملک کی خدمت کیلئے پر عزم ہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ میاں محمد آصف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے 1200 جوانوں نے وطن کے خاطر جام شہادت نوش کیا۔ SOT AIG خیبر پختونخواہ پولیس کے 1200 اہلکاروں نے امن کی خاطر جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں۔ یہاں سے تربیت مکمل کرنے جوان خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کرینگے۔

پولیس ٹریننگ سنٹر سوات میں جوانوں کی تربیت کا اگلا مر حلہ جولائی سے شروع کیا جائیگا۔پولیس ٹریننگ سنٹر سوات میں تربیت حاصل کرنے والے ان جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔