سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، تین افراد زخمی

Swat

Swat

سوات (جیوڈیسک) سوات میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر لئے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔