سوات میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسہ بدستور جاری

Targeted Killings

Targeted Killings

سوات : سوات میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسہ بدستور جاری، تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج ڈیفنس کمیٹی کے رکن بخت رنگین کے بھائی فریدون کو قتل کردیا،فریدون نماز مغرب کے وقت کھیتوں سے واپس گھر جارہا تھا کہ نا معلوم افرادنے اس پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

واقعے کے بعد سکیورٹی فورسسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کیا،فورسز نے ننگولئی چیک پوسٹ اور ایوب بریج پر بھی چیکینگ سخت کردی ،تفصیلات کے مطا بق گزشتہ رات تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ویلج ڈیفینس کمیٹی کے رکن بخت رنگین کے بھائی فریدون کو قتل کردیا۔

فریدون نماز مغرب کے وقت کھیتوں سے واپس گھر جارہا تھا کہ نا معلوم افرادنے اس پر فائرنگ کرکے قتل کیا ،فریدون کافی عرصے سے سی مین تھااور ریٹائر ہونے کے بعد اپنے کیھتوں میں زمینداری کا کام کرتاتھا،اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی۔

فورسز نے ننگولئی چیک پوسٹ اور ایوب بریج پر بھی چیکینگ سخت کردی گئی۔فریدون کے موت پر پورا علاقہ سوگوار تھا،ان کے جنازے میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو ابائی گاوں ننگولئی میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔