سویڈن : نقاب پوش کا اسکول پر حملہ، 2 افراد ہلاک

Sweden School Attacked

Sweden School Attacked

سٹاک ہوم (جیوڈیسک) سویڈن میں ایک نقاب پوش کے اسکول پر حملے میں حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سویڈن کے دوسرے سب سے بڑے شہر گوٹیبورگ کے علاقے ٹرولہاٹان کے اسکول میں حملہ آور نے تلوار کے وار کر کے ایک استاد اور طالبعلم کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

حملہ آور خود پولیس کی گولی کا شکار ہو گیا۔ زخمی بچوں کی عمریں 11 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔