زہریلی مٹھائی سے ہلاکتیں جاری، مزید 2 جاں بحق، کل تعداد 31 ہو گئی

Jinnah Hospital

Jinnah Hospital

لاہور (جیوڈیسک) جناح اسپتال لاہور میں چند روز قبل لیہ سے لائے گئے محمد شبیر اور مجاہد احمد دم توڑ گے۔

46 سالہ شبیر اور 17 سالہ مجاہد کا جناح اسپتال میں علاج جاری تھا لیکن جمعہ کی شام دونوں افراد جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔

لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 31 ہو گئی ہے۔