سوئزرلینڈ کی ڈائری

Switzerland Children  Holiday

Switzerland Children Holiday

تحریر: سید علی جیلانی
بچے ہمیشہ چھٹیوں کا انتظار کرتے ہیں اور خاص کر جب لمبی چھٹیاں ہوں تو بہت خوش ہوتے ہیں اور طرح طرح کے پلان بناتے ہیں۔ سوئزرلینڈ گرمیوں کی چھٹیاں 3 جولائی سے 17 اگست تک ہونگی، مقامی سوئز لاگ اکثر اسپین، ترقی، پرتگال، کراشیا، ماریش، وینس وغیرہ کا انتخاب کرتے ہیںاور زیادہ تر سمندر کے نزدیک وقت گزارنے کا سوچتے ہیںاور کچھ لوگ ایسی جگہ کا انتخاب کرتے ہیں جہاں بچوں کیلئے Athraction ہوانکے کھیلنے کیلئے کوئی پارک ہو یا جھولے وغیرہ ہوں۔

اسی طرح مختلف ملکوں سے سیاح سوئزرلینڈ کا رخ کرتے ہیں اور موسم سرما کا مزہ لوٹتے ہیں خاص کہ انڈیا جاپان ، چائینہ کے لوگ یہاں بہت آتے ہیںاور انڈیا کی تقریبا تمام فلمیں یہاں بنتی ہیںتو انڈسٹری کے لوگ اداکار سب یہاں آتے ہیںاور فلمیں بھی بناتے ہیں اور سوئزرلینڈ کی خوبصورتی بھی دیکھتے ہیں۔ پاکستانی فیملز اکثر ان چھٹیوں میں اکثر پاکستان کا رخ کرتے ہیں، تاکہ اپنے وطن کو دیکھا جائے اور رشتے داروں سے ملا جائے، یہ تمام فیملز 17 اگست سے واپس سوئیزرلینڈ پہنچ جاتے ہیں تاکہ بچے اسکول جا سکیں۔

Educational

Educational

یہاں کا تعلیمی نظام انتہائی اعلی ، معیاری اورسخت ہے بچوں کی اسکول میں بڑی دیکھ بال کی جاتی ہے اور نھیں سپورٹس کرائی جاتی ہے تاکہ بچے ہمیشہ صحت مند رہیں اور ہر دو مہینے یا تیں مہینے بعد ٹیچر والدین کے ساتھ ایک میٹنگ رکھتے ہیں اور بچے کی کارکردگی کے بارے میں اگاہ کرتے ہیں اگر بچہ نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو تو اس کیلئے ڈاکٹر کا اہتمام کیا جاتا ہے جو اسے مختلف باتوں سے یا اسپورٹس سے اسکی بیماریوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے، ہر چھہ مہینے بعد بچوں کو دانت کنٹرول کیے جاتے ہیں اور انھیں دانت صاف کرنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں۔

کوئی جھوٹ فریب دغا یہاں نہیں ہے اور مساوات کا نظام ہے ہو فرد کو ہر چیز کا برابر حق ہے اور یہاں اصل جمہوریت ہے ہر چیز کو لاگو کرنے سے پہلے عوام سے پوچھا جاتا ہے ، گزشتہ روز پاکستان میں سوئیز کونسیلٹر جنرل نے کراچی میں کہا کہ ہمیں اپنے تعلیمی نظام پہ ناز ہے اور پاکستانیوں میں بے انتہا ٹیلنٹ ہے اور کراچی سے دوبارہ ویزہ شروع کیا جائے گا اور طالب علموں کو اسکالر شپ دی جائے گی۔

Pakistan Independence Day

Pakistan Independence Day

سفیر پاکستان امان رشید صاحب کورس کے سلسلے میں پاکستان گئے ہوئے ہیں ان کی غیر موجودگی میں چارج دی افیئر جناب مراد بصیر صاحب سفارت خانے کے تمام معاملات بخوبی انجام دے رہے ہیں۔
یوم آزادی کے سلسلے میں ماکستانی سفارت خانے برن میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فیملز کے علاوہ غیر ملکیوں نے بھی شرکت کی ، تقریب کا آغاز تلاوت کلاق پاک سے ہوا اس کے بعد چارج آف افیئر جناب مراد بصیر صاحب نے پرچم کشائی کی اور پاکستانی پومی ترانہ بجایا گیا اسکے بعد جنا ب مراد بصیر نے بڑی اچھی خوشخبری سنائی انہوں نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ اب سوئزرلینڈ سے آپ کیلئے ڈیجیٹل پاسپورٹ ایشو کیے جائیں گے۔

پھر انہوں بیگم امان رشیدکے ساتھ مل کر فیتہ کاٹ کر ڈیجیٹل پاسپورٹ کا افتتاح کیا سب لوگوں نے اس اقدام کو سراہا کیونکہ اس سے پاکستانیوں کی کافی پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔ یوم آزادی کی دوسری بڑی تقریب سوئزرلینڈ کے سہر Basel میں منعقد ہوئی اس موقع پر سید علی جیلانی نے پاکستان کی آزادی کی تاریخ بیان کی اس موقع پر بچوں نے خوبصورت خاکے پیش کیے اور قومی نغمے پیش کیے۔

جس کو لوگوں نے بے حد پسند کیاآخر میں چارج دی افیئر مراد بصیر صاحب نے جشن آزادی کا کیک کاٹا اور اپنے خطاب میں کہا کہ آپ پاکستان کے سفیر ہیںاور اپنے اچھے کردار اور عمل سے اپنے آپ کو اچھا پاکستانی ثابت کریں اس کے بعد بچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔ آجکل سوئزرلینڈ میں موسم بے انتہا خوشگوار ہے 30 اور 32 سینٹی گریڈ ہے اور لوگوں پارکوں میں پارٹی اہتمام کر رہے ہیں اور بوض لوگ سوئمنگ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Ali Jilani

Ali Jilani

تحریر: سید علی جیلانی