سوئٹزر لینڈ نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارتی شمولیت کی حمایت کر دی

Switzerland

Switzerland

جنیوا (جیوڈیسک) سوئٹزر لینڈ نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کی حمایت کر دی۔

وزیراعظم مودی نے اپنے دو روزہ دورے کے آخری روز سوئس صدر جوہان شنائیدر سے ملاقات کی اور عالمی وعلاقائی امور کے علاوہ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے ٹیکس چوری اور کالے دھن جیسی برائیوں پر قابو پانے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سوئس صدر نے نیوکلیئر سپلائزر گروپ میں بھارت کی شمولیت کی حمایت کا اظہار مودی سے ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں بھی کیا۔