شمشیر الحیدری اکیڈمی اور بدین پریس کلب کے تعاون سے شاعر محمد ابراہیم منشی کی 13 ویں برسی منائی گئی

Ibrahim Munshi Barsi

Ibrahim Munshi Barsi

بدین (عمران عباس) بدین میں شمشیر الحیدری اکیڈمی اور بدین پریس کلب کے تعاون سے سندھ کے مزاحمتی شاعر محمد ابراہیم منشی کی 13 ویں برسی منائی گئی، برسی میں شہر کے شاعر ، ادیب اور شہریوں نے بھی شرکت کی۔

سندھ کے مزاحمتی شاعر محمد ابراہیم منشی کی 13ویں برسی بدین پریس کلب میں شمشیر الحیدری اکیڈمی اور پریس کلب کے تعاون سے منائی گئی، برسی میں بدین سے تعلق رکھنے والے شاعروں ، ادیبوں اور شہریوں نے بھی شرکت کی، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں محمد موسیٰ جوکھیو، میر محمد بلیدی، سائیں خادم ٹالپر، اسماعیل جعفری، امر انصاری اور دیگر نے کہا کہ ابراہیم منشی نے ہمیشہ مزاحمتی شاعری کی اور اپنی شاعری سے لوگوں کے دلوں میں اپنی دھرتی سے محبت کے لیئے جذبات ابھارے ،اور جیلیں بھی کاٹیں، ابراہیم منشی کی گئی شاعری کے کئی گیت بھی مشہور ہوئے جنہیں بہت سے بڑے بڑے فنکاروں گایا اور مشہور ہوئے،آج سے تیراہ بر س قبل ابراہیم منشی ہم سے بچھڑ گئے لیکن ان کی شاعری اور ان کے گیت آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔