سید سرفراز نقوی کی سربراہی میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس

Lahore

Lahore

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کی سربراہی میں تنظیم کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی کابینہ کے تمام اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیم کے آئندہ ماہ کے پروگرامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے بتایا کہ بانی آئی ایس او پاکستان کی 22ویں برسی میں ہزاروںعاشقان شہید ڈاکٹر محمد علی نقو ی نے شرکت کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تجدیدعہد کیا۔

انصر مہدی نے بتایا کہ تعلیم و تربیت آئی ایس او کا بنایدی ایجنڈا ہے اسی سلسلہ میں سالانہ دوروزہ تعلیمی کانفرنس بعنوان ایجوکیشن انڈ لیڈر شپ کانفرنس لاہورمیں8اپریل سے ہوگی جس میں ملک بھر کی جامعات سے سینکڑوں طلبہ شریک ہونگے۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا سہ ماہی اجلاس کراچی میں منعقد ہوگا جو 17مارچ سے تین دن کے لئے منعقد ہوگا اجلاس میں ملک بھر کی تمام ویژن سے ڈویژنل اراکین شریک ہونگے ۔اجلا س میں دیگر تنظیمی امور کو زیر بحث لایا گیا۔